حیدرآباد۔22۔اپریل(اعتماد نیوز)اے آئی سی سی کے صدر سونیا گاندھی کے دختر
پریانکا گاندھی نے آج اپنے شوہر رابرٹ واڈرا پر بی جے پی اور دیگر پارٹیوں
کی جانب سے بد عنوانی کے الزامات کے بعد پہلی مرتبہ اپنا رد عمل ظاہر کرتے
ہوئے کہا کہ میرے
شوہر پر غیر ضروری طور پر تنقید کی جارہی ہے۔ اور ہمارے
خاندان کو بد نام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح تنقید سے انکے
خاندانی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا۔انہں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کی
جانب لگائے جانے والے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔